29 دسمبر 2011 - 20:30

ايران جوہري مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے تيار ہے۔

ابنا: يہ بات وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے تہران ميں چين کے نائب وزير خارجہ فويانگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بات چيت کرتے ہوئے کہی۔ وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے روس کي پيش کردہ تجويز کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران جوہري مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لئے تيار ہے۔

وزير خارجہ نے تہران بيجنگ تعلقات ميں فروغ کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنوں ملکوں کے تعلقات تيزي کے ساتھ فروغ پارہے ہيں اور ايران اور چين ايک دوسرے کے قابل اعتماد دوست بن گئے ہيں۔

چين کے نائب وزير خارجہ فويانگ نے اس موقع پر بيجنگ تہران تعلقات کو مثبت اور تعميري قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ دونوں ملکوں کے درميان صلاح و مشورے کا عمل جاري رہے گا جس سے تعلقات کو مزيد فروغ دينے ميں مدد ملے گي۔

فويانگ نے ايران کي جوہري سرگرميوں کا ذکر کرتے ہوئے تہران کے خلاف ہر قسم کے دباؤ اور پابنديوں کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا-

انہوں نے کہا کہ ايران کي جوہري سرگرميوں کے معاملے کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذريعے حل کيا جانا چاہيے۔........

/169